حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ شب امام بارگاہ قائم (ع) میں نمائندہ آیت اللہ اسحاق فیاض کے اعزاز میں امام بارگاہ قائم کی انتظامیہ و افغانستان کے مومنین کی تنظیم ( انجمن سادات صفا) نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر جلسہ منعقد کیا جس پر حجۃ الاسلام محمود فیاض نے بہت ہی خوشی کا اظہار کیا کہ مراجع اور بالخصوص آیت اللہ اسحاق فیاض کا پیغام یہی ہے مومنین متحد رہیں، اور میں یہاں دیکھ رہا ہوں ایک عالم ہی اس فریضہ کو بہترین طریقہ سے انجام دے سکتا ہے ، ہمارا نقطہ اتحاد ولایت اہل بیت (ع) ہے۔
انہوں نے کہا: حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے اردو فارسی اور دیگر زبان بولنے والوں کو جس طرح جمع کیا ہے صنف علماء کے لئے بہترین مثال ہے، آپ نے فرمایا یہاں تعلیم کے بہترین مواقع ہیں اپنی اولاد کو اعلیٰ تعلیم دیں اپنے مراکز سے جڑے رہیں مدرسوں اور امام بارگاہوں کے ساتھ اس وقت سب سے زیادہ ضروری مومنین کے اپنے اسکولز ہونے چاہئے اس طرح اپنی نسل کو بچایا جا سکتا ہے۔
حجة الاسلام و المسلمين شيخ محمود فياض نے آقای اسحاق فیاض کے زیر سر پرستی چلنے والے امور خیریہ کا ذکر کیا کہ افغانستان میں پندرہ ہزار ایتام کی آقا کا ادارہ کفالت کر رہا ہے، آپ اس کار خیر میں حصہ لیجئے، اس وقت سردیوں کا موسم ہے مومنین کو کمبل و سردیوں کے لباس کی ضرورت ہے، مدد کیجئے آپ اپنے فیمیلی سسٹم کو مضبوط کیجئے۔
آقای محمود فیاض کی مکمل تقریر کا مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے ترجمہ کیا، پھر مقام و عظمت مرجعیت بیان کی اور مولانا ابوالقاسم رضوی نے کہا کہ غیبت میں نظام مرجعیت نے دنیائے تشیع کو تسبیح کے دانوں کی طرح جوڑ رکھا ہے، مرجعیت وہ نظام ہے مرجعیت کی طاقت کا اندازہ شیطان اکبر سے لے کر تمام مستکبرین عالم کو ہے، اس لئے اختلاف فتاوی کا بہانہ بنا کر ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، مگر یہ خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا نظام ولایت و مرجعیت کے دشمن ہر محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں۔
مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے مختصر فضائل و مصائب جناب سیدہ (ع )بیان کرکے مجلس کو تمام کیا۔